وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

July 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران:وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، عطا تارڑ، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اورنیئر بخاری شامل ہیں،ایرانی وزیر داخلہ اور پاکستان کے سفیر نے وزیراعظم اوروفد کا استقبال کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔