وزیر اعظم شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ

شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوان سے دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے۔ 

July 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوان کی خصوصی دعوت پر ہفتے کے روز استنبول پہنچیں گے جہاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے۔ 

قبل ازیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی، انہوں نے ایران میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کی، جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم نے اسلام کیلیے شہید سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای نے کئی دہائیوں تک ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔

انہوں نے اس قومی سانحے پر یکجہتی کا اظہار اور اور مغفرت کیلیے دعا کی۔ یوسف رضا گیلانی، سردار ایاز صادق، ارکانِ پارلیمان اور وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی جنازے میں شرکت کی۔