گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 17 میں دوبارہ پولنگ کا حکم جاری

چیف جج جسٹس سردار محمد شمیم خان نے چیف الیکشن کمشنر کا 15 جون کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔

July 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

گلگت: سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے حلقہ جی بی اے 17 میں دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیا۔

چیف جج جسٹس سردار محمد شمیم خان نے چیف الیکشن کمشنر کا 15 جون کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے دستیاب ریکارڈ پر حتمی نتیجہ تیار کرنے کا عدالتی حکم بھی معطل کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کے دن نامعلوم مسلح افراد پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہوئے اور انتخابی مواد چھینا، 8 پولنگ اسٹیشنز پر سنگین انتخابی بے ضابطگیاں اور قانون کی خلاف ورزی ثابت ہو چکی ہے، چیف الیکشن کمشنر کو اپنے ہی پرانے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا۔