احمد رضا ڈار نے بھی غیرملکی لڑکیوں سے فراڈ کا منصوبہ بنایا تھا، اینکر کا دعوی
احمد رضا ڈار پھر ایک پلان بناتا ہے کہ ان سے پیسے نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان کو مزید دانا ڈالا جائے۔
فائل فوٹو
لاہور: سینئر صحافی منصور علی شاہ نے وی لاگ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ احمد رضا ڈار ایک لاکھ ڈالر ان لڑکیوں کو کرپٹو کرنسی میں انویسٹ کرنے کیلیے بھیجتا ہے اور پھر انہیں منافع ملنا شروع ہو جاتاہے ، یہ کہتے ہیں کہ یہ تو بہت زبردست کام ہے، جب انہیں چسکا لگتا ہے تو یہ مزید 4 لاکھ ڈالر مزید بھیج دیتا ہے ، یہ پانچ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گئی، جب یہ پانچ لاکھ ڈالر چلے جاتے ہیں تو منافع آنا بند ہو جاتا ہے ، اس دوران ایران اور امریکہ کی جنگ بھی شروع ہو جاتی ہے ، اب یہ لڑکیوں کو فون کرتے ہیں تو وہ فون نہیں اٹھاتیں، یعنی انہوں نے 10 مرتبہ فون کیا تو ایک مرتبہ رابطہ ہوا۔
احمد رضا ڈار پھر ایک پلان بناتا ہے کہ ان سے پیسے نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان کو مزید دانا ڈالا جائے، ان کو مطمئن کرتاہے کہ میں نے اسلام آباد میں اور بھی سرمایہ کار ہیں تو آپ میرے پاس آئیں، آپ کو پروٹوکول ملے گا ، آپ کی ملاقات کرواتا ہوں، یہ پارٹی 15 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کرنے کیلیے تیار ہے۔
اس طرح کے معاملات میں ملاقات بھی ضروری ہوتی ہے ، وہ کہتا ہے کہ آپ چکر لگائیں آپ کی ملاقات کرواتاہوں ، جو پیسے پہلے لگائے گئے وہ واپس نہیں آ رہے تو احمد رضا ڈار پوری طرح یقین کر چکا تھا کہ اس کے ساتھ فراڈ ہو رہاہے، یہ لڑکیاں میرے پیسے کھائیں گئیں، ان لڑکیوں کو پاکستان بلانے کیلیے احمد رضا ڈار بھی ایک فراڈ کا پلان بناتاہے ، اس میں یہ اپنے ہی دوستوں کو شامل کرتاہے۔
ایک کو عرب کا شیخ بناتا ہے اور ایک کہتا ہے کہ میں پاکستان میں اسٹار لنک لا رہاہوں ، دونوں ہی جھوٹ تھا، ان کی ملاقات اسلام آباد میں کروائی جاتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم مطمئن ہیں اور یہ پیسے تمہارے پاس انویسٹ کریں گے ، لڑکیاں بھی مطمئن ہو جاتی ہیں کہ یہ پیسے انویسٹ ہونے والے ہیں۔