کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8زخمی

ہنہ اوڑک واقعے کے خلاف ائیرپورٹ روڈ پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا اور سڑک بلاک کر دی۔

July 6, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

ہنہ اوڑک واقعے کے خلاف ائیرپورٹ روڈ پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا اور سڑک بلاک کر دی۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے واقعے کے بعد علاقے کا دورہ کر کے کلی بابری میں قبائلی عمائدین اور نوجوانوں سے ملاقات کی اور قبائلی عمائدین کو مشترکہ سکیورٹی چیک پوسٹ قائم کرنےکی یقین دہانی کروائی۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ہنہ اوڑک میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں مقامی قبائلی افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا۔