نجف میں حضرت علیؓ کے روضے پر سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا
سید علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے نجف پہنچایا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نجف: ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ عراق کے شہر نجف میں حضرت علیؓ کے روضے پر ادا کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سید علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے نجف پہنچایا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق نجف میں تعزیتی جلوس بھی نکالا گیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ جلوس کے دوران شرکاء نے مختلف نعرے لگائے اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
نمازِ جنازہ کے بعد جسدِ خاکی کو عراق کے شہر کربلا منتقل کیا گیا، جہاں امام حسینؓ کے روضے پر حاضری دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق آئندہ مرحلے میں سید علی خامنہ ای کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں امام علی رضاؓ کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات مختلف میڈیا رپورٹس پر مبنی ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہونے والی سرکاری معلومات کو حتمی حیثیت حاصل ہوگی۔