امیدوار کے انتقال پر ایل اے24 سدھنوتی 2 بلوچ میں الیکشن ملتوی

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے قوانین کے تحت انتخابات مؤخر کر دیے

July 16, 2026 · قومی

فائل فوٹو

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 24 سدھنوتی 2 بلوچ کے انتخابات ایک امیدوار زاہد یسین کی وفات کے باعث ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے امیدوار کے انتقال کے بعد الیکشن کمیشن کو تحریک کی تھی، جس پر قوانین اور رولز کے مطابق انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی حلقہ انتخاب میں کسی امیدوار کی وفات کی صورت میں انتخابات ملتوی کر دیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اس حلقے کے لیے نئے انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔