امریکہ، ایران کشیدگی میں اضافے سے عالمی منڈی میں تیل مہنگا

ایران کی حوثیوں کو بحیرہ احمر کا راستہ بند رکھنے کی ہدایت

July 17, 2026 · کامرس

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ایران نے یمن کے حوثی گروپ سے بحیرہ احمر کے ذریعے برآمدات کا راستہ بند رکھنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔

جمعہ کو عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت 70 سینٹ یا تقریباً 0.83 فیصد اضافے کے بعد 84.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ادھر بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ تیل کی فراہمی کا تحفظ اب بھی عالمی سطح پر ایک اہم مسئلہ ہے۔

واشنگٹن میں کونسل آن فارن ریلیشنز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاتح بیرول نے کہا کہ اگر آئندہ چند ہفتوں میں خطے کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو دنیا کو سنگین خدشات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔