خیبرپختونخوامیں کشمیری مہاجرین کے 3ووٹوں کے لیے3پولنگ اسٹیشنز،ذرائع کادعویٰ
پورے صوبے میں 680 ووٹ ہیں،میڈیا رپورٹ
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو توہین عدالت پر سزا سنائی گئی۔فائل فوٹو
خیبر پختونخوا میں کشمیری مہاجرین کے ووٹوں کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیاہے۔ ایک اخبار کے مطابق مختلف اضلاع میں مہاجرین کے انتہائی کم ووٹوں کے لیے الگ الگ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
سینئر صحافی حامد میر نے مذکورہ خبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئر کیا ۔انہوں نے لکھاکہ کرک، مہمند اور کولائی بائی پاس میں کشمیری مہاجرین کے کل تین ووٹ ہیں۔ تین ووٹوں کے لیے تین پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اپر دیر میں دو، چارسدہ میں تین اور بونیر میں صرف دو ووٹ ہیں۔ پورے خیبر پختونخوا میں مہاجرین کے 680 ووٹ ہیں۔ اسی لیے مہاجرین کی نشستوں پر دھاندلی پرانی روایت ہے۔
خبرمیں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں اضافی پولنگ سٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں،حالاں کہ ووٹرز کی تعداد نہایت کم ہے۔3پولنگ اسٹیشننزپر 20 افراد کاعملہ تعینات کیا گیاہے۔8اضلاع میں رجسٹرڈووٹر اوسطاً 10 بھی نہیں۔