افغانستان میں طالبان کا موسیقی کے خلاف کریک ڈاؤن، خوست میں 650 آلات نذرِ آتش
گٹار، ہارمونیم، ایمپلی فائر اور لاؤڈ اسپیکرز ضبط، طالبان نے موسیقی کو غیر اسلامی قرار دے دیا
گٹار، ہارمونیم، ایمپلی فائر اور لاؤڈ اسپیکرز سمیت 650 آلات ضبط کیے گئے جن میں کئی شادیوں سے پکڑے گئے تھے: طالبان حکام— فوٹو:فائل
کابل: افغانستان میں طالبان کا موسیقی اور فنونِ لطیفہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، صوبہ خوست میں حکام نے سیکڑوں موسیقی کے آلات ضبط کرکے نذرِ آتش کردیے۔
طالبان حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گٹار، ہارمونیم، ایمپلی فائر اور لاؤڈ اسپیکرز سمیت مجموعی طور پر 650 موسیقی کے آلات ضبط کیے گئے، جن میں سے کئی آلات شادی کی تقریبات سے پکڑے گئے تھے۔
طالبان حکام کا مؤقف ہے کہ موسیقی غیر اسلامی ہے اور معاشرے، خصوصاً نوجوانوں کے لیے نقصان دہ ہے، اسی لیے اس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ طالبان کی 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد سے افغانستان میں موسیقی، سینما اور دیگر فنونِ لطیفہ پر سخت پابندیاں عائد ہیں، جس کے باعث متعدد فنکار اور موسیقار ملک چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔