ناسانے اپالومشن کے لیے کراچی کی دکان کا نام چرایا تھا؟
اس دعوے کا دستاویزی ریکارڈ آج بھی محفوظ ہے
فائل فوٹو
ناسانے اپنے مون مشن اپالو کا نام کراچی کی ایک لانڈری شاپ کے نام سے چوری کیا تھا۔ اس دعوے کا دستاویزی ریکارڈ آج بھی محفوظ ہے۔لیکن اس کا کیا انجام ہوا، یہ جاننا دلچسپ ہے۔
عبداللہ ہارون روڈ، جسے اس زمانے میں وکٹوریہ روڈ کہا جاتا تھا، وہاں “اپالو ڈرائی اینڈ ویٹ کلینرز” (Apollo dry and wet cleaners)کے نام سے ایک مشہور دکان تھی۔ اس کے مالکان نے چاند پر امریکی لینڈنگ کے صرف تین دن بعد، 23 جولائی 1969ء کوڈائریکٹر ناسا کے نام ایک دلچسپ خط لکھ دیا۔
دعویٰ کیا گیا کہ “اپالو” نام تو ہم نے تقریباً بیس سال پہلے، 1948ء میں اختیار کیا تھا، جب ناسا کا وجود بھی نہیں تھا۔ پھر آپ نے یہ نام کہاں سے لے لیا؟
صرف یہی نہیں، انہوں نے ناساکیٹلاگزمیں اپالو ڈرائی کلینرز کا اشتہار شائع کرنے کوبھی کہا، اپالوٹین اور اپالوالیون کے نقشے اور معلوماتی مواد بھی مانگا۔
مزید تفصیل اس وڈیومیں۔