پاکستان میں مون سون کا خزانہ،آبی بحران کا سب سے بڑا حل
سالانہ تقریباً 111 ملین ایکڑ فٹ بارش ہوتی ہے،ماہرین
فائل فوٹو
پاکستان صرف مون سون میں 83 ملین ایکڑ فٹ پانی محفوظ کر سکتا ہے۔لیکن یہ کیسے ہوسکتاہے،ماہرین کی تجاویزسامنے آگئیں۔
ہر سال مون سون کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوتی ہیں، شہر ڈوب جاتے ہیں، دریا بپھر جاتے ہیں اور کروڑوں گیلن پانی سمندر میں جا گرتا ہے۔اس کے علاوہ بھارت سے پانی چھوڑاجاتا ہے جس کے باعث دریائوں کے قریب دیہات اور شہر زیر آب آجاتے ہیں۔لیکن یہی پانی پاکستان کے بحران کا سب سے بڑا حل بھی بن سکتاہے۔
پاکستان میں سالانہ تقریباً 111 ملین ایکڑ فٹ بارش ہوتی ہے، جس میں سے تقریباً 83 ملین ایکڑ فٹ صرف مون سون کے دوران برستی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس پانی کو محفوظ کرتے ہیں؟ جواب ہے، نہ ہونے کے برابر۔
مزید تفصیل کے لیے وڈیودیکھیں۔