یورپ کے کئی ملکوں میں جنگلاتی آگ بے قابو،ہزاروں افراد کا انخلا
شدید گرمی، خشک موسم اور تیز ہوائیں آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں
فائل فوٹو
یورپ کے متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
حالیہ اطلاعات کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک بڑی جنگلاتی آگ کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کرنا پڑا، جبکہ سیکڑوں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اسپین میں بھی شدید آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبہ جلا دیا ہے اور متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
اٹلی کے جزیرۂ سسلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی جنگلاتی آگ وسیع ہوتی جا رہی ہے، جہاں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، خشک موسم اور تیز ہوائیں ان جنگلاتی آگ کو مزید بھڑکا رہی ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی ایسے واقعات کی شدت اور تکرار میں اضافے کا ایک اہم سبب سمجھی جا رہی ہے۔