50 لیٹر فیول ٹینک والی کارمیں61 لیٹر پیٹرول ڈالنے پرپمپ سیل،منیجر گرفتار

شہری کی شکایت پر مجسٹریٹ کا فوری ایکشن،جرمانہ بھی عائد

July 24, 2026 · چشم حیرت

فائل فوٹو

اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں واقع ایک پیٹرول پمپ پر شہری کی جانب سے 50 لیٹر گنجائش والی گاڑی کے ٹینک میں مبینہ طورپر61 لیٹر پیٹرول ڈالنے کی شکایت پر اے سی انڈسٹریل ایریا موقع پر پہنچ گئے۔

شکایت کی تصدیق ہونے پر متعلقہ پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا،پمپ کے منیجر کو گرفتار کر کے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پر فی الفور کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے، جس کے تحت مذکورہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔