چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی پرواز میں پاور بینک سے آگ بھڑک اٹھی
کیبن کریو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ ایئرپورٹ کی فائر فائٹنگ ٹیم بھی احتیاطی طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
بیجنگ: چین کے گویانگ لونگ ڈونگ باؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوراً بعد چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی ایک پرواز میں مسافر کے پاور بینک میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر کیبن کریو نے بروقت قابو پا لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی پرواز MU2421 میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ لینڈنگ کے بعد ٹرمینل کی جانب بڑھ رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر کے ہینڈ کیری بیگ میں موجود پاور بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے اوورہیڈ سامان رکھنے والے کمپارٹمنٹ سے دھواں اور شعلے نکلنے لگے۔
China Eastern flight, Lanzhou to Guiyang this morning. Plane had already landed and was taxiing when someone in front starts screaming “Fire!” and running. People look up… overhead bin is on fire.. Crew and passengers trying to deal with it, then the fire trucks show up on the… pic.twitter.com/4NZ191EaZs
— Fahad Naim (@Fahadnaimb) July 24, 2026
کیبن کریو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ ایئرپورٹ کی فائر فائٹنگ ٹیم بھی احتیاطی طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق واقعے میں کوئی مسافر یا عملے کا رکن زخمی نہیں ہوا، تاہم طیارے کے اندر دھوئیں سے معمولی نقصان پہنچا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں سامان رکھنے والے کمپارٹمنٹ سے دھواں اور آگ کے شعلے نکلتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ عملے کے ارکان فوری طور پر آگ بجھانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ایک مسافر کے مطابق آگ دیکھتے ہی طیارے کے اگلے حصے میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم عملے نے صورتحال کو جلد قابو میں کر لیا۔