مظفرآباد ڈویژن میں 5 ، مہاجرین کی 10نشستوں پر نواز لیگ آگے۔ پیپلز پارٹی کو 5 حلقوں میں برتری

دوسرے مرحلے کے انتخابات میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

August 3, 2026 · اہم خبریں

 

آزادکشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 میں سے 8 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک نشست پر الیکشن ملتوی ہو گئے ہیں جو چار اگست کو ہوں گے۔

 

ایل اے 25 نیلم 1کے 141میں سے 126 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کےشاہ غلام قادر 15,013 ووٹ لے کر واضح برتری پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کےمیاں عبدالوحید 9,941 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

ایل اے26نیلم2 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید 3089ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ (ن)کے شاہ غلام قادر2595 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

 

ایل اے 28 مظفرآباد کے حلقہ لچھراٹ میں پیپلزپارٹی کے سید بازل نقوی2552ووٹ لے کر پہلے، مسلم لیگ ن کے چوہدری شہزاد 1658۔ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

ایل اے29 مظفرآباد شہر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختیار احمد عباسی 19ہزار 792ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی16ہزار413ووٹ لے سکے۔

 

ایل اے 30 مظفرآباد4 ہٹیاں دوپٹہ کے129پولنگ اسٹیشنوں سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی 18082ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان 11464ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

 

حلقہ ایل اے 31مظفر آباد 5 کھاوڑہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راجہ ثاقب مجید 14642 سے جیت کر پہلی بار ممبر اسمبلی منتخب ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 8323 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

ایل اے 32 چکار میں 128پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر17494ووٹ لے کر پہلے، پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر 13494ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 33 لیپہ ویلی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد رشید 2092ووٹ لے کر پہلے اورپیپلزپارٹی کے دیوان علی چغتائی2042ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اب تک موصولہ نتائج کا چارٹ
نیلم 1 شاہ غلام قادر نواز لیگ
نیلم 2 میاں عبد الوحید پیپلز پارٹی
لچھراٹ بازل نقوی پیپلز پارٹی
مظفر آباد شہر مختیار عباسی پیپلز پارٹی
ہٹیاں دوپٹہ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نواز لیگ
کھاوڑہ راجہ ثاقب مجید نواز لیگ
چکار راجہ فاروق حیدر نواز لیگ
لیپہ ویلی چوہدری محمد رشید نواز لیگ

 

 

مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں نواز لیگ نے 10 اور پیپلز پارٹی کو دو نشستوں پر برتری حاصل ہوئی۔

حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے 131 پولنگ اسٹیشن میں سے 51 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے ناصر حسین ڈار 1690 ووٹ لے کر پہلے اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے محمد سعود مختار 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

ایل اے 35 جموں 2 میں تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 23893 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

ایل اے 36 جموں 3میں تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کےغیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 27218 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

ایل اے 37 جموں 4 میں تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کےغیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ(ن) کی مریم جاوید 28664 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں ۔ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22827 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

ایل اے 38 جموں 5 کے 115 پولنگ اسٹیشن میں سے 48 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ذیشان علی 5483 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4935 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ ن کےراجہ محمد صدیق 10981 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے ۔ پیپلزپارٹی کے چوہدری فخر زمان 5081 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

 

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1کے تمام 47 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے محمد سلیم بٹ 136 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 میں تمام 19 پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز سے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 میں تمام 10 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 میں تمام27 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 میں تمام 41 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔