موغادیشو کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات۔صومالی سیکیورٹی مضبوط بنانے کی یقین دہانی

دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون، علاقائی صورتحال اور عسکری روابط پر تبادلہ خیال

August 6, 2026 · قومی

فائل فوٹو

وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے، جس کی قیادت وزیر دفاع  سفیر احمد معلم  کر رہے تھے، جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے اور استعداد کار میں اضافے کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

صومالیہ کے وزیردفاع نے پاکستان کی جانب سے مسلسل حمایت اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔