بشری بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی 45 منٹ طویل ملاقات
ملاقات میں بیٹی اور بھابھی نے بشریٰ بی بی سے صحت اور قانونی معاملات پر مشاورت کی۔
August 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو
راولپندی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اُن کی بیٹی اور بھابھی کی ملاقات ہوئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق مہر النساء مانیکا اور مہر النساء احمد کی بشریٰ بی بی سے ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بیٹی اور بھابھی نے بشریٰ بی بی سے صحت اور قانونی معاملات پر مشاورت کی۔
بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد مہر النساء مانیکا اور مہر النساء احمد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔