آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت سازی کے خلاف پیپلز پارٹی کا عدالت جانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ و انچارج کشمیر امور فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی و انتظامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

August 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت سازی کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ ریاست میں میں قیامِ امن کیلیے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے مطالبے کے حق میں متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔

صدر پیپلز پارٹی ویمن ونگ و انچارج پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر امور فریال تالپور کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ عام انتخابات کو دھاندلی زدہ اور پر تشدد الیکشن قرار دیا گیا ۔اجلاس میں انٹر نیٹ کی بحالی ، پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ میٹریل اور عملے کی غیر موجودگی سمیت سیکیورٹی کے ناقصں انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گے۔

اجلاس میں مرحلہ وار انتخابات کرانے کے عمل کو جمہوری سسٹم کے منافی اور غیر آئنی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ تیسرے مرحلے کے باقی 2 اضلاع اور پونچھ کے بقیہ7 حلقوں کے الیکشن کو فی الفور مکمل کیا جائے تاکہ قانون ساز اسمبلی مکمل طور پر معرض وجود میں آ سکے اور جمہوری پارلیمانی نظام کی آئینی حیثیت بحال ہو۔