بنوں: سی ٹی ڈی کا ڈومیل میں بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 5 زخمی
سی ٹی ڈی نے بنوں کی تحصل ڈومیل کے اکبر علی خان کلہ اور سدا خیل کے علاقوں میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کیا۔
فائل فوٹو
بنوں:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 شدید مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 5 کو زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقوں اکبر علی خان کلہ اور سدا خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ ان کے 5 ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیراؤ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ فرار ہونے والے یا چھپے ہوئے دیگر عناصر کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔