سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروقی ترکیہ میں پھسل کر گرنے سے زخمی

کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ، نجی اسپتال  منتقل کر دیا گیا۔

August 14, 2026 · قومی
فائل فوتو

فائل فوتو

کراچی:سيلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروقی اپنے دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضو خانہ ميں پاؤں پھسلنے کے باعث گر کر زخمی ہو گئے، جس کی وجہ سے ان کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروقی قادری جمعے کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ترکیہ سے کراچی پہنچ گئے، جس کے بعد انہیں نجی اسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیلانی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروقی کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے، جن کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔