سری لنکامیں پانی کے تنازع پر جھگڑا،62 سالہ کرکٹ کوچ جاں بحق

ایک کھلاڑی نےمبینہ طور پرملازم پرحملہ کرنےکی کوشش کی جس کے بعدصورتحال کشیدہ ہوگئی اورتصادم ہوا

August 15, 2026 · اسپورٹس

فائل فوٹو

کولمبو میں کرکٹ ٹریننگ کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 62 سالہ کوچ سمیتھ فرنینڈو جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے واقعے کے سلسلے میں ایک 17 سالہ اسکول کرکٹر کو مبینہ طور پر کوچ پر حملے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے جسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد 17 اگست تک چائلڈ پروبیشن کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 8 اگست کو کرکٹ ٹریننگ سیشن کے دوران پانی پینے کے معاملے پر ہونے والے تنازع سے شروع ہوا۔

کھلاڑی پانی لینے کے لیے گراؤنڈ میں موجود نلکے پر گئے تاہم وہاں پانی دستیاب نہ ہونے پر ان کی کلب کے ایک ملازم سے بحث ہوگئی۔