بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم کا انڈیا کا دورہ ملتوی
طارق رحمان اگلے ہفتے کے وسط میں دو روزہ دورے پر انڈیا آ سکتے ہیں, انڈین میڈیا کا اشارہ
فائل فوٹو
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان کا دورہ دہلی فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اتوار کو باضابطہ طور پر کہا کہ سفر کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
بی بی سی بنگلہ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ترجمان اے کے ایم شاہدال کریم نے اتوار کی سہ پہر ڈھاکہ میں وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ کے دوران یہ اعلان کیا۔
اس سے قبل انڈین میڈیا نے اشارہ دیا تھا کہ طارق رحمان اگلے ہفتے کے وسط میں دو روزہ دورے پر انڈیا آ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی حکام نے بھی گذشتہ ہفتے وزیر اعظم کے دورہ انڈیا کی تیاریوں کا اشارہ دیا تھا۔