آزاد جموں کشمیر میں مخصوص نشستوں کے انتخاب کا شیڈول جاری

مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی 20 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے ,الیکشن کمیشن

August 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفرآباد: الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر نے مخصوص نشستوں کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،
مخصوص نشستوں کے انتخاب پر پولنگ
24 اگست کو ہوگی جب کہ 8 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی 20 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے، ریٹرننگ آفیسر بیس اگست کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی اور اہل نامزد امیدواروں کی لسٹ جاری کریں گے۔

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں اکیس اگست کودائر کی جائیں گی، الیکشن کمیشن دائر اپیلوں پر 22 اگست کو سماعت اور فیصلہ کرے گا، 23 اگست کو مخصوص نشست پر امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔