خاتون نے شوہر پر 3بار تشدد کیا، جسم پر نشان موجود ،وکیل کےدلائل پر قہقہے
خاتون سے لوہے کا راڈ ریکور ہوا ہے، باقاعدہ تیار کرکے رکھا ہوا تھا، وکیل صفائی
فائل فوٹو
اسلام آبادہائیکورٹ میں خاتون کے شوہر اور2بیٹیوں پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس میں وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ خاتون نے شوہر پر 3بار تشدد کیا جسم پر نشان موجود ہیں،وکیل صفائی کے دلائل پر عدالت میں قہقہے بلند ہو گئے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ آپ خود بھی ہنس رہے ہیں، پوری عدالت بھی ہنس رہی ہے، جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ خاتون کوئی کمانڈو ہے کیا؟
وکیل خاتون نے کہاکہ اگر عورت نے غصے میں مارا بھی ہے تو وہ گھر کی لارڈشپ ہے۔
وکیل صفائی نے کہاکہ خاتون سے لوہے کا راڈ ریکور ہوا ہے، باقاعدہ تیار کرکے رکھا ہوا تھا۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ خاتون نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کی ہے،متعدد ایسے فیملی ایشوز ہیں جو عدالت میں ڈسکس نہیں کرنا چاہتے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ پی ایچ ڈی کے علاوہ اور کیاکام کرتی ہیں؟عدالت نے کہا کہ جب خاتون کو گرفتار کیا تو اس کا ذہنی توازن چیک کروایا؟
تفتیشی افسر نے کہاکہ ہم نے خاتون کا ذہنی توازن چیک نہیں کروایا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے فریقین کےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔