بچپن سے دکانداری اور کھڑپینچی کا شوق تھا۔حنیف عباسی

ان کے والد باٹا شوز میں اکاؤنٹنٹ تھے۔ننھیال لاہور سے ہے، میں وہیں پلا بڑھا۔والدہ آرائیں، نانا زمیندار تھے۔

August 18, 2026 · قومی

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن سے دو ہی شوق تھے، ایک دکانداری اور دوسرا “کھڑپیںنچی”۔ سسر کا تعلق فارما سے تھا، تو ان کے کہنے پر یہ کام شروع کیا اور 1992 میں 75 ہزار روپے کا منافع کمایا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ان کے والد باٹا شوز میں اکاؤنٹنٹ تھے۔ننھیال لاہور سے ہے، میں وہیں پلا بڑھا۔والدہ آرائیں، نانا زمیندار تھے۔

تین مامووں میں سے دو پہلوان اور تیسرے بڑے سرکاری افسر تھے۔ابائی تعلق مری کے نواحی گاؤں سے ہے۔ایف سی کالج لاہور میں فرسٹ ایئر میں جمیعت میں شامل ہو گیا تھا جہاں ہمارا کام لڑائی اور مار کٹائی کے علاوہ الیکشن لڑنا تھا۔

1984 میں تمام بڑے کالجوں میں جمعیت جیت چکی تھی مگر ایم ایس ایف کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ہمیں ایم اے او کالج میں داخل نہیں ہونے دیا۔یہ سوچا نہیں تھا کہ بعد میں ہم ایک ہی جماعت میں ہوں گے۔
2003 کے الیکشن میں شیخ رشید کی چھوڑی ہوئی دوسری نشست پر جیتا۔اس وقت تک جماعت اسلامی کا رکن بن چکا تھا۔