میرا بدتمیزی کرتی ہیں، چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، گھریلو ملازمہ

متاثرہ گھریلو ملازمہ نے میرا کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی۔

August 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: اداکارہ میرا کی جانب سے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کا بیان سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ گھریلو ملازمہ کا کہناتھا کہ اداکارہ میرا بہت بدتمیزی کرتی ہیں، تشدد کی وجہ سے چہرے اور جسم پر نشانات ہیں۔

متاثرہ گھریلو ملازمہ نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے اداکارہ میرا کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے ۔

یاد رہے کہ اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ گھر کے گیراج میں گیٹ کے قریب ملازمہ پر تھپڑوں سے تشدد کرتی دکھائی دیں ۔