لاہور: بسنت 2027کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

بسنت 13،12اور14مارچ 2027کو تین روز تک منائی جائے گی۔

August 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: بسنت 2027کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بسنت 2027تین روز تک منائی جائے گی،بسنت 13،12اور14مارچ 2027کو ہوگی۔

اوورسیز پاکستانیوں کو بسنت 2027کیلئے لاہور آنے کی دعوت دی گئی ہے،بین الاقوامی مہمانوں کو بھی بسنت لاہور2027میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ انشاء اللہ مل کر بسنت 2027کویادگاربنائیں گے،اوورسیز پاکستانی اور عالمی مہمان 12،13اور 14مارچ کی تاریخیں محفوظ کرلیں،میں انتظار کروں گی، لاہور انتظار کرے گا، پاکستان آپ کا انتظار کرے گا۔