حکومت کا عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا اعلان

کیا سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہو گا؟ کیونکہ جیلوں میں بہت سے قیدی ہیں جن کی صحت کے مسائل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

August 18, 2026 · |, اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر حکومت نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت کی گئی ہے، کیا سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہو گا؟ کیونکہ جیلوں میں بہت سے قیدی ہیں جن کی صحت کے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض امور کے حوالے سے ابہام موجود ہے، جسے دور کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ملک کی جیلوں میں بہت سے ایسے قیدی بھی موجود ہیں جو صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہوگا یا صرف بانی پی ٹی آئی کے کیس تک محدود رہے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ سزایافتہ قیدیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے حوالے سے موجود ابہام کو قانونی طریقہ کار کے ذریعے دور کیا جائے گا۔