فرانس کا 2 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

یہ فیصلہ ایران کی جانب سے فرانسیسی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ایران آنے سے روکنے کے تناظر میں کیا گیا ۔

August 19, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پیرس: فرانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دے گا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے منگل کے روز ‘ایکس’ پر کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی جانب سے فرانسیسی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ایران آنے سے روکنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

20 جولائی کو فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایرانی سکیورٹی فورسز پر الزام عائد کیا تھا کہ اُنھوں نے تہران میں ان کے سفارت خانے کے دو ملازمین کو ’شدید طور پر ہراساں اور خوفزدہ‘ کر کے سفارتی استثنیٰ کی خلاف ورزی کی ہے۔