عظمیٰ بخاری نے طارق متین اور شہباز گل کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کردیا
دعویٰ میں ہتک آمیز مواد ہٹانے، نقصانات اور دیگر قانونی ریلیف کی استدعا
August 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور: وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے طارق متین اور شہباز گل کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔عویٰ پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے سیکشن 11 کے تحت دائر کیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مبینہ ہتک آمیز مواد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دعویٰ میں ہتک آمیز مواد ہٹانے، نقصانات اور دیگر قانونی ریلیف کی استدعا کی گئی ہے۔
طارق متین کو صحافی اور میڈیا شخصیت کے طور پر جبکہ شہباز گل کو پبلک فگر اور میڈیا شخصیت کے طور پر دعوے میں فریق بنایا گیا ہے۔عظمیٰ زاہد بخاری نے مقدمے میں اپنی ساکھ، دیانت اور پیشہ ورانہ حیثیت کو اہم قرار دیا ہے۔