پیٹرول 2 روپے 97 پیسے مہنگا، ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا

پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے ،ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔

August 20, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اگست تک ایک دن کے لیے ہوگا۔