وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا
کابینہ میں مجموعی معاشی، سیکیورٹی اورسیاسی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں شہریوں پراضافی بوجھ کا معاملہ ایجنڈےمیں شامل ہے،پیٹرول،ڈیزل پرڈیلرزمارجن میں اضافےکی منظوری لی جائے گی۔
کابینہ میں مجموعی معاشی، سیکیورٹی اورسیاسی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا،اجلاس میں خطے کی حالیہ صورتحال کاجائزہ لیے جانے کی توقع ہے،اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا معاملہ زیر غور آنےکا امکان ہے۔
اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلےتوثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،کابینہ ڈویژن نےاجلاس سے متعلق کابینہ ارکان کوآگاہ کردیا ہے.