عمران خان کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے، طارق فضل چوہدری
سپریم کورٹ سے رجوع صرف اس لیے کیا تھا کہ وضاحت مل جائے کہ یہ فیصلہ صرف ایک قیدی کے لیے ہے یا ملک کے تمام دیگر قیدیوں کیلیے بھی ہے، سینیٹ میں اظہار خیال
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے عدالتی حکم کی پابند ہے۔ علاج سرکاری ہسپتال میں نہ ہو تو شفا انٹرنیشنل ہسپتال بھیجیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔
سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پہلے بھی ایوان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کریں گے۔ سپریم کورٹ سے رجوع صرف اس لیے کیا تھا کہ وضاحت مل جائے کہ یہ فیصلہ صرف ایک قیدی کے لیے ہے یا ملک کے تمام دیگر قیدیوں کیلیے بھی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا ہے۔