سانحہ گل پلازہ کے معاملے پر سول ڈیفنس کے دو افسران ملازمت سے برطرف
سول ڈیفنس حکام پر فائر سیفٹی آڈٹ میں غفلت برتنے کا الزام ثابت ہوا ہے ، محکمہ داخلہ سندھ
August 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی:سانحہ گل پلازہ کے معاملے پر سول ڈیفنس کے دو افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے سول ڈیفنس افسران کی برطرفی کا حکم جاری کیا۔
برطرف ہونے والوں میں ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس کراچی ساؤتھ شامل ہیں۔ سندھ حکومت کے مطابق سول ڈیفنس حکام پر فائر سیفٹی آڈٹ میں غفلت برتنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کے مطابق دیگر محکموں کے ذمہ دار عملے کے خلاف بھی کارروائی کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جلد ہی گل پلازہ کی مخدوش عمارت کو گرادیا جائے گا۔