وفاقی حکومت نے 26 اگست کو عید میلادالنبی ﷺ کی عام تعطیل کا اعلان کردیا

وفاقی اداروں کے دفاتر بند کریں گے، کابینہ ڈویژن کا سرکلر جاری

August 21, 2026 · قومی

حکومت پاکستان نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول 1448 ہجری کی عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے مطابق 26 اگست 2026 (بدھ) کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے عید میلاد النبیؐ (12 ربیع الاول 1448 ہجری) کے موقع پر 26 اگست 2026 (بدھ) کو عام تعطیل قرار دینے کی منظوری دی ہے۔

: