اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شریک ہوں گے۔
August 21, 2026 · قومی
اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کے زیرصدارت ان کی رہائشگاہ پر ہوگا، فائل فوٹو
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس آج رات کو ہوگا، ذرائع کے مطابق اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کے زیرصدارت ان کی رہائشگاہ پر ہوگا۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی دیگر قیادت بھی شریک ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔