سلمان اکرم راجا کا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سازش کیے جانے کا الزام
شفا انٹرنیشنل اسپتال لے جایا ہی نہیں گیا،ہم بانی کو قید تنہائی میں نہیں جانے دیں گے ، میڈیا سے گفتگو
August 21, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سازش کیے جانے کا الزام لگادیا۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم نے توہین عدالت نہیں کی، میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں پایا۔
انہوں نے کہا کہ شفا انٹرنیشنل اسپتال لے جایا ہی نہیں گیا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سازش کی جا رہی ہے، ہم بانی کو قید تنہائی میں نہیں جانے دیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے پھرحکم دیا، انہوں نے نہ مانا تو عوام نے فیصلہ کرنا ہے، اسی طرح بڑھنا ہے یا فیصلہ سڑکوں پر کرنا ہے۔