غزہ فلوٹیلا پر حملہ، ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
اسرائیلی وزیراعظم سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے ، ترک وزیر انصاف
فائل فوٹو
انقرہ:ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے۔
غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور مبینہ وحشیانہ تشدد کے خلاف ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے عالمی گرفتاری وارنٹ پر انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ترک وزارت انصاف نے انٹرپول سے نیتن یاہو کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
ترکی کے وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا کو روکنے کی تحقیقات کے تحت جاری کیا گیا۔
اس سے قبل وزیر انصاف نے کہا تھا کہ ترکیہ بین الاقوامی ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے، بین الاقوامی پانیوں میں حملے سے متعلق قانونی مقدمہ زیر سماعت ہے، استنبول کی 11ویں ہائی کریمنل کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔
ترک وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔