حج 2027: 84 ہزار عازمین نے پہلی قسط جمع کرا دی، 52.5 ارب روپے وصول

حج کی ادائیگیوں کے لیے پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے مختلف ذرائع فراہم کیے گئے ہیں، جن سے عازمین اپنی واجب الادا رقم جمع کرا سکتے ہیں

August 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

حج 2027 کے لیے سرکاری حج اسکیم کے تحت 84 ہزار عازمین نے واجبات کی پہلی قسط جمع کرا دی ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کو مجموعی طور پر 52.5 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کی ادائیگیوں کے لیے پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے مختلف ذرائع فراہم کیے گئے ہیں، جن سے عازمین اپنی واجب الادا رقم جمع کرا سکتے ہیں۔

سرکاری حج اسکیم میں طویل دورانیے کے حج پیکیج کی تقریباً 23 ہزار 500 نشستیں اب باقی رہ گئی ہیں، جبکہ مختصر دورانیے کے حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں پہلے ہی روز مکمل ہو گئی تھیں۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے خواہش مند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ حج پورٹل پر اپنے کوائف درج کرنے کے ساتھ ادائیگی کا عمل بھی جلد مکمل کریں۔

ترجمان کے مطابق 40 روزہ حج پیکیج کے لیے مقررہ تعداد مکمل ہونے کے بعد حج 2027 کی بکنگ بند کر دی جائے گی۔