راولاکوٹ میں پاک فوج کا مفت میڈیکل کیمپ،80 سے زائد مریضوں کا معائنہ
میڈیکل کیمپ کے دوران 5 ہزار سے زائد ادویات مریضوں میں مفت تقسیم کی گئیں، جس سے مختلف امراض میں مبتلا شہریوں کو فوری طبی سہولت میسر آئی۔
فوٹو: سوشل میڈیا (ایکس)
راولاکوٹ: آزاد جموں و کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں پاک فوج کی جانب سے مقامی شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
بلدیہ چوک پر منعقدہ میڈیکل کیمپ کا مقصد موجودہ حالات کے باعث متاثرہ مقامی آبادی کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔
کیمپ میں پاک فوج کے طبی ماہرین اور عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 80 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا۔ مریضوں کو طبی مشوروں کے ساتھ ضرورت کے مطابق ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
راولاکوٹ میں پاک فوج کا مفت میڈیکل کیمپ، شہریوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی۔
پاک فوج کی جانب سے بلدیہ چوک راولاکوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے باعث متاثرہ مقامی آبادی کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ کیمپ میں ماہر طبی… pic.twitter.com/hoQYBjG3Bd— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 22, 2026
انتظامیہ کے مطابق میڈیکل کیمپ کے دوران 5 ہزار سے زائد ادویات مریضوں میں مفت تقسیم کی گئیں، جس سے مختلف امراض میں مبتلا شہریوں کو فوری طبی سہولت میسر آئی۔
مقامی شہریوں نے مفت طبی کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بروقت طبی امداد اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی سے خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔