مریم اورنگزیب کے 11 سالہ بیٹے نے عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھائی
جنوبی افریقہ کے 12 سالہ فائٹر روبن پریٹوریئس کو تقریباً 2 منٹ میں شکست دے
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے 11 سالہ بیٹے اورنگزیب احمد نے 2026 آئی ایم ایم اے ایف یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ اپنے اہم مقابلے میں آخری 5 سیکنڈز کے دوران شکست سے دوچار ہو گئے۔
ابوظہبی میں ہونے والے عالمی مقابلے میں 80 سے زائد ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ کم عمر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اورنگزیب احمد نے ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے جنوبی افریقہ کے 12 سالہ فائٹر روبن پریٹوریئس کو تقریباً 2 منٹ میں شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ تازہ مقابلے میں بھی اورنگزیب احمد نے بھرپور مقابلہ کیا اور آخری لمحات تک حریف کے ساتھ برابری کی سطح پر رہے، تاہم مقابلے کے اختتامی 5 سیکنڈز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔