برطانیہ میں پولیس تعاقب کے دوران خوفناک حادثہ، 7 افراد ہلاک

حادثے کے بعد پولیس، امدادی ٹیمیں اور دیگر ہنگامی ادارے بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

August 23, 2026 · بام دنیا
برطانیہ میں پولیس تعاقب کے دوران خوفناک حادثہ، 7 افراد ہلاک (فوٹو گوگل)

برطانیہ میں پولیس تعاقب کے دوران خوفناک حادثہ، 7 افراد ہلاک (فوٹو گوگل)

برطانیہ کے شہر مڈلزبرا کے قریب A66 شاہراہ پر پولیس تعاقب کے دوران پیش آنے والے ایک شدید ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

کلیولینڈ پولیس کے مطابق ایک گاڑی پولیس کے تعاقب میں تھی اور اچانک شاہراہ پر مخالف سمت میں سفر کرنے لگی۔ اسی دوران سامنے سے آنے والی نشان زدہ پولیس گاڑی سے اس کی شدید ٹکر ہوگئی۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں سوار تمام 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حادثے کے بعد پولیس، امدادی ٹیمیں اور دیگر ہنگامی ادارے بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ شاہراہ کے متاثرہ حصے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ واقعے کی مکمل وجوہات اور پولیس تعاقب سے متعلق تمام حالات کا جائزہ لیا جاسکے۔