صوابی میں ویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے امام مسجد سمیت 2 افراد جاں بحق
واقعہ ویلڈنگ کے دوران پیش آیا، تاہم حادثے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
فوٹو سوشل میڈیا ایپ ( فیس بک)
صوابی میں ویلڈنگ کے کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے امام مسجد سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال صوابی کے ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد دونوں افراد کی موت کی تصدیق کردی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ویلڈنگ کے دوران پیش آیا، تاہم حادثے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔