تائیوان میں کچرے کے ڈھیر میں خوفناک دھماکا، 15 افراد زخمی،68 گھر متاثر

واقعہ 22 اگست کی صبح تائنان کے عنان ضلع میں پیش آیا۔ خالی جگہ پر جمع کچرے میں اچانک آگ بھڑکی، جس کے بعد دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

August 23, 2026 · بام دنیا
تائیوان میں کچرے کے ڈھیر میں خوفناک دھماکا، 15 افراد زخمی،68 گھر متاثر (فوٹو سوشل میڈیا فیس بیک)

تائیوان میں کچرے کے ڈھیر میں خوفناک دھماکا، 15 افراد زخمی،68 گھر متاثر (فوٹو سوشل میڈیا فیس بیک)

تائیوان کے شہر تائنان میں ایک خالی پلاٹ پر موجود کچرے میں آگ لگنے کے بعد زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے جبکہ قریبی 68 گھروں کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ 22 اگست کی صبح تائنان کے عنان ضلع میں پیش آیا۔ خالی جگہ پر جمع کچرے میں اچانک آگ بھڑکی، جس کے بعد دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی بڑی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ حکام کے مطابق 144 فائر فائٹرز اور 53 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی گئی، جبکہ قریبی آبادی کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے میں چار گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔ واقعے میں 12 مقامی شہری اور 3 فائر فائٹرز زخمی ہوئے، تاہم کسی بھی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔

دھماکے کے باعث مجموعی طور پر 68 مکانات متاثر ہوئے، جبکہ جائے وقوعہ کے قریب واقع تین گھروں کو زیادہ نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ متعدد نجی گاڑیاں اور امدادی اداروں کی کچھ گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور معاملہ پراسیکیوٹرز کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تفتیش میں یہ بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا خالی پلاٹ پر کچرا غیر قانونی طریقے سے پھینکا گیا تھا یا نہیں۔