شام نے اسرائیل سے رابطے معطل کر دیے

اسرائیل سیکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،شامی وزیرِ خارجہ

August 23, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دمشق: شام نے بیس پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل سے رابطے معطل کر دیے۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو میں شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر فی الحال اعتماد نہیں، اسرائیلی حملے روکنا شام کی اولین ترجیح ہے۔

اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ شام سفارت کاری کے ذریعے تعلقات کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سیکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، معاہدے میں اسرائیل سے تمام سیکیورٹی امور پر اتفاق ہو گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فریق میں معاہدے تک پہنچنے کی حقیقی خواہش نہیں دیکھی، شام کی ترجیح سیکیورٹی معاہدے تک پہنچنے سے پہلے اسرائیلی جارحیت روکنا ہے۔