سابق گورنر بلوچستان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ادا
نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر اہم شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
August 24, 2026 · قومی
چارسدہ: سابق گورنر بلوچستان جنرل ریٹائرڈ عمران اللہ خان کی نماز جنازہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر اہم شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد سابق گورنر کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔