سعودی بندرگاہ ینبع کے قریب آئل ٹینکر پر میزائل حملہ، آگ لگ گئی
جہاز کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ،برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز
August 24, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
لندن: برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع کے مغرب میں ایک آئل ٹینکر نا معلوم میزائل کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے عرشے پر آگ بھڑک اٹھی۔
تنظیم کے مطابق جہاز کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی بھی اطلاع نہیں ملی۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے یہ نہیں بتایا کہ آئل ٹینکر کس ملک کی ملکیت ہے۔
یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں نے ماضی میں سعودی عرب کی جانب سے مبینہ محاصرے کے جواب میں جوابی محاصرے کا اعلان کرتے ہوئے بحیرۂ احمر میں سعودی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔