آبنائے ہرمز میں کشیدگی: ایران نے 45 آئل ٹینکروں کو بلیک لسٹ کر دیا
لیک لسٹ کیے گئے ٹینکروں کے ساتھ تیل یا دیگر سامان کی منتقلی میں ملوث بحری جہازوں کو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایرانی حکام
فائل فوٹو
تہران: ایران نے کہا ہے کہ اس نے اپنی مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 45 آئل ٹینکروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق مستقبل میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزرنے والے جہازوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ایران نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ بلیک لسٹ کیے گئے ٹینکروں کے ساتھ تیل یا دیگر سامان کی منتقلی میں ملوث بحری جہازوں کو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے ایران کے خلاف ’تاریخ کی سخت ترین پابندیاں‘ عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، جس کے باعث خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔