پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوںں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 25 اگست کےلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے قیمتوں کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔